وہاڑی ( کرائم رپورٹر )حکومت بدلتے ہی سیاسی حریفوں کی تصاویر اور فلیکسز ہٹانے کی روائت بر قرار ، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خادم اعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر لگی شہباز شریف کی تصویر پر سٹکر لگا کر تصویر ختم کی تو دوبارہ حکومت آتے ہی لیگی کارکنوں نے خود سٹیکر اتار کر شہباز شریف کی تصویر کو واضح کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ شیخ ظفر پپا کی قیادت میں لیگی شیروں کی ڈی ایچ کیو ہسپتال آمد ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شیخ ظفر شہزاد نے کہا کہ جس شخص نے اس ہسپتال کو بہترین بنا کر ISO سرٹیفائیڈ کروایا ان خدمات پر ہسپتال میں شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی جسے بزدار حکومت نے عوام کی نظروں سے اوجھل کردیا اب جب شہباز شریف کو خادم پاکستان بنے ایک ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ان کی تصویر کو چھپا کر ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔