نشتر میں مختلف آسامیوں پر بھرتی،بدنظمی ، ناقص انتظامات سے امیدوار پریشان


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)نشتر ہسپتال میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے شدید بدنظمی اور ناقص انتظامات سامنے آئے۔گریڈ ایک تا نو کی بھرتی کے لئے ہزاروں امیدواروں کو بٹھانے کا مناسب بندوبست نہ تھا۔شدید گرمی میں امیدوار گراسی پلاٹس میں بیٹھے رہے جن کے لئے ٹینٹ اور کرسیاں تک نہیں تھیں۔پینے کا ٹھنڈا پانی تک دستیاب نہ تھا۔امیدواروں کو صبح نو بجے انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا مگر امیدواروں کی لسٹیں ساڑھے دس بجے لگائی گئیں اور انٹرویو کمیٹی نے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے بعد انٹرویو شروع کئے۔ذرائع کے مطابق کئی آسامیوں پر بھرتی کے لئے بھاری رشوت بھی لی جارہی ہے۔نشتر انتظامیہ کے مطابق بھرتی میں رشوت وصولی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انٹرویوز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔امیدواروں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام اور پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب تھا۔ علاوہ ازیں چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں گریڈ ایک تا پندرہ کی 50 سے زائد مختلف آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جسکے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...