کسان اتحادکی لوڈ شیڈنگ، وارداتوں کے خلاف احتجاجی ریلی

بوریوالا(نامہ نگار) پاکستان کسان اتحادکی بجلی کی لوڈ شیڈنگ، وارداتوں کے خلاف احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق بورے والا سمیت ضلع وہاڑی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف پاکستان کسان اتحادکے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ گلشن رحمان سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی واپڈا افس اور پریس کلب کے سامنے پہنچی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر محبوب احمد منہاس اور دیگر قائدین نے کہا کہ شہر میں ڈکیتیاں چوریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں شہری گھروں اور بازاروں میں لٹ رہے ہیں پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کسانوں اور عام شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہے ،حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو لاکھوں کسان سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ریلی میں محمد شہزاد گھمن،مہر محمد منیر لک،محمد شفیق وٹو اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن