شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر و پی پی 139 سے امیدوار چودھری اقبال گوپے را نے کہا کہ حکومت عمران خان کے کامیاب جلسوںسے بوکھلاکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے نواز لیگ انتشار کی سیاست سے عمران خان کا راستہ روکنے کی کوششیں کررہی ہے مگر اس وقت عوام عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی تحریک کو روکا نہیںجاسکتا کیونکہ اس وقت کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے قومی اتحاد ور یکجہتی کی ضرورت ہمیںاپنے اپنے ذاتی ،فروعی،گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم ،جمہوریت کی بحالی اور غیر ملکی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری عمر حیات ورک،جہانزیب حبیب ، محمد ایاز خان ،ڈاکٹرشہزاد احمد،معاذ بدر بھٹی ،نعیم شہزادسرائ،چودھری قیصر اقبال گوپے راودیگر موجودتھے۔