بیرونی سازش کا الزام لگا کر قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا:عبدالغفار ڈوگر 

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ فیصل آباد میں جلسے سے عمران خان کا خطاب گزشتہ چار سال قبل کی تقریر سے زیادہ کچھ نہیں تھا ان کے پاس اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے بیرونی سازش کا رونا روکر قوم کو بیوقوف بنایا نہیں جاسکتا عمران خان اپنے قتل کی جس سازش کا بار بار ذکر کررہے ہیں اسکے ثبوت قوم کے سامنے رکھیں حکومت ہر طرح سے اس سازش پر کارروائی کرنے کو تیار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن