لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے ایک ہی روز مختلف مقامات پر 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 12 سالہ واجدہ، شہزاد، 20 سالہ سردار، 32 سالہ ارشاد، 60 سالہ قادربخش و دیگر شامل ہیں جنہیں ورثہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو سگ گزیدگی کی ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا، سینٹر انتطامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح سے ہے جنہیں بروقت ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔