سڑکوں ،بازاروں میں سناٹا ، ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں  ہو شربا اضافہ ، باران رحمت کیلئے مساجدوں میں خصوصی دعائیں


ٹنڈوآدم/سکھر /روہڑی / شہدادپور/میر پور خاص(نامہ نگاران،بیورو رپورٹ) باران رحمت کے لیے شہر بھر کی تمام مساجدوں میں خصوصی دعائیں ٹنڈوآدم اور اس کے گرد و نواح میں سورج سوا نیزے پر آگیا گرمی کی شدید لہر جاری گرمی کے باعث بازاروں میں سناٹا اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ھونے کے برابر ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی سے شہری بیحال شدید گرمی کے باعث چلنے والی لوح سے خود کو محفوظ رکھیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ استعمال کریں سینئر ڈاکٹر صادق بلوچ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح ٹنڈوآدم اور اس کے گرد و نواح میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے انسان، جانور اور چرند پرند گرمی سے بے حال ہیں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دن بھر چلنے والی لوح کی وجہ سے بازاروں میں سناٹا چھایا رہتا ہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ھونیکے برابر نظر آتی ھے شدید گرمی کی شدت کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں محصور ھر کر رہ گئے ہیں گرمی سے گھونسلوں میں پرندوں کے بچے بھی مرنیلگے جبکہ باران رحمت کے لیے ٹنڈوآدم شہر کی تمام مساجدوں میں خصوصی دعائیں بھی کی جا رھی ہیں گرمی کی شدت کو دیکھتے ھوئے برف خانے کے مالکان بھی برف کی منہ مانگی قیمت وصول کررھے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر مذید چند روز تک جاری رہے گی اس حوالے سے سینئر ڈاکٹر صادق بلوچ نے شہریوں کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ وہ شدید گرمی کے باعث چلنے والی لوح سے خود کو محفوظ رکھیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ استعمال کریں گلے سڑے پھلوں اور آلودہ پانی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں سے بچ سکیں ۔میرپورخاص  سے بیورورپورٹ کے مطابق  ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ صحت رب پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے اس کی قدر کی جائے اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے 12 مئی  2022  سے عوام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیئے مارکیٹ چوک پر قائم کئے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرتے ہو ئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص محمد یونس رند، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کٹی، صدر انجمن تاجران انیس الرحمٰن شیخ، جنرل سیکریٹری امین میمن و دیگر موجود تھے۔روہڑی سے نامہ نگار کے مطابق سندھ کے دیگرشہروں کی طرح روہڑی اور اسکے آس پاس کے علاقے تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ٹیم ٹیلنٹ فورتھ روہڑی کی جانب سے روہڑی کی مین شاہراہ پر عوام کے لئے مفت ٹھنڈے شربت کا کیمپ قائم کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد جن میں راہ گیر،رکشا،کاروٹیکسی ڈارئیوروں سمیت مزدوراوربچوں کوٹھنڈاشربت فراہم کیا گیا ٹیم ٹیلنٹ فورتھ روہڑی کے نوجوانوں کی جانب سے سخت گرمی میں شہریوں کے لئے ٹھنڈے شربت کے قائم کردہ کیمپ کے انعقاد پر شہریوں نے اس اقدام کو سراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ٹیم ٹیلنٹ فورتھ کے سربراہ جہانگیراسلم میمن کاکہناتھاکہ سخت گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے عوام کومحفوظ رکھنے کے لئے ٹھنڈے شربت کااہتمام کیا گیاجس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا انکے اس خدمت کے جذبے کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ۔ شہدادپور سے نامہ نگار کے مطابق شہدادپور میمن ڈویلپمنٹ ویلفئر آرگنائزیشن کی جانب سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے چیئرمین جاوید اختر میمن۔یعقوب میمن۔وحید میمن کی جانب سے اے سی آفیس کے باھر ڈھنڈے پانی کی 2500بوتلیں فری تقسیم کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاھری مخیار کار شہدادپور نے میمن ویلفئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اقدام کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن