اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر رچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے

 جلد ہی واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی دیکھا جا سکے گا۔دنیا کی  مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس میں ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے رِچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے۔فی الحال اگر کوئی ویب پیج لِنک واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کیا جائے  تو پریویو میں الفاظ کے علاوہ کچھ اور نہیں دیکھاجاسکتا۔ لیکن بہت جلد ان الفاظ کی جگہ  شیءڑ کیے گئے مواد کا پریویو  دیکھا جا سکےگا۔جیسا کہ پیغامات میں کسی لنک کو شیئر کرنے پر دیکھا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے ۔اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔یہ اسکرین شاٹ آئی او ایس پر واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا ہے۔ لیکن توقع ہے کہ یہ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ڈیسک ٹاپ صارفین تک بھی جلد پہنچ جائے گی۔تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور  سب سے پہلے یہ  بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا  کیا  جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن