ریسیکو ٹیم نے سائٹ کے تباہ شدہ حصوں کی حفاظت اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا،سعودی حکام
سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ الاحسا گورنری کے شہر مبرز کے الحزم محلے میں واقع تاریخی صاھود محل کے مغربی ٹاور کا ایک حصہ جزوی طور پرزمین بوس ہوگیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے اشارہ کیا کہ الاحسا گورنری میں اتھارٹی کی شاخ کی ایک ٹیم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سائٹ کے تباہ شدہ حصوں کی حفاظت اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ اتھارٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایک پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ مملکت میں متعدد شہری ورثے کی جگہوں کی حفاظت اور بحالی کے لیے کمیشن کے ذریعے لاگو کیے گئے متعدد منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔ثقافتی کمیشن نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے مقامات کی تمام عمارتیں جو اس کی ملکیت ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انشورنس کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مملکت میں موجود ثقافتی ورثے کے تمام مقامات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔