وزیراعظم کاوزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون ،کراچی دھماکے میں جانی نقصان پراظہارافسوس

May 17, 2022 | 14:59

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہبا ز شریف نے آج سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور گزشتہ رات کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے جس میں ایک خاتون جاں بحق او ر گیارہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے پر دکھ اورافسوس  کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کو اپنی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اوراس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کو قومی اتحاد اور یکجہتی سے ختم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں