ٹوئٹر طے شدہ رقم پر خریدا جائے گا:ایلون مسک

May 17, 2022 | 17:05

میامی:  ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو طے شدہ رقم 44 ارب ڈالرز سے کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں۔ میامی میں پریس کانفرنس میں ایلون مسک نے ٹویٹر کو طے شدہ رقم سے کم قیمت میں خریدنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی پیشکش میں کمی خارج از امکان نہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں  ایلون مسک نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کو لے کر حیلے بہانے سے کام کیوں لے رہی ہیں۔ یہ بہت عجیب بات ہے۔ایلون مسک نے طے شدہ رقم کی پیشکش میں کمی سے متعلق کہا  اس کا انحصار ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سمیت متعدد عناصر پر ہے اور وہ تاحال جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے کمپنی کی منطقی وضاحت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے ٹویٹر کی خریداری پیشکش کردہ رقم سے کم میں کرنے کا عندیہ ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جعلی یا اسپام اکاؤنٹس کی تعداد 5 فیصد یا اس سے کچھ زیادہ ہونے کا بتانے کے بعد دیا ہے۔

مزیدخبریں