اسکردو:معروف پاکستانی کوہ پیماعلی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان کا آپریشن کریں گے۔ کوہ پیما علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 بار سر کر رکھا ہے۔ علی رضا سدپارہ سدپارہ کلائمبرز کے نمایاں استادوں میں سے ہیں۔1986میں اپنی کوہ پیمائی کا کرئیر شروع کرنے والے علی رضا سدپارہ دو بار کے ٹو سر کرنے کے مشن پر بھی جا چکے ہیں ۔نانگا پربت ،گیشربرم ون اور ٹو کے علاوہ براڈ پیک کو چار بار فتح کرچکے ہیں۔
علی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوارن زخمی
May 17, 2022 | 17:28