پانی کی تقسیم کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ وفاق سے نالاں

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی قلت پر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے یہ بات  رکھوں گا کہ صوبوں کے درمیان وفاق کا ادارہ ’ارسا‘ تفریق پیدا کر رہا ہےوزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ اپریل میں 22 فیصد پانی کی قلت ہوگی تو ہم نے اس حساب سے اپنی حکمت عملی تشکیل دی، مگر مئی کی شروعات میں پانی کی قلت 51 فیصد ہوگئی۔بولے ہم نے انڈس سسٹم ریور اتھارٹی (ارسا) کے سامنے یہ اعتراض رکھا ہے کہ خریف کے موسم میں پانی ذخیرہ نہ کیا جائے اور کسی صورت قلت پیدا نہیں کی جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی قلت پر عوام کو کچھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ ہم منصفانہ بنیادوں پر پانی تقسیم کریں اور محکمہ آب پاشی کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ پانی کے معاملے میں اگر کوئی افسر کسی غلط عمل میں ملوث ہے تو اس کو بھی سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن