اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اتحاد کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزراء، اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کو تیار ہیں۔اتحادی رہنماؤں نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے سخت فیصلوں پرساتھ دینےکی یقین دہانی بھی کرائی۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کےاستحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔