لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے شہر کے تندورپر روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافے کو غربیوں پر ظلم قرار دیتے کہا کہ روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ قابل مذمت ہے۔ضلعی انتظامیہ اور شہر میں 59 سرکاری مجسٹریٹس روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑوں علاقوں میں روٹی کی سرکاری قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ قابل مذمت ہے:ضیاء الدین انصاری
May 17, 2023