لاہور (نیوز رپورٹر)سابق مشیروزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان نے مقامی ہوٹل میں ناروکنو کمپنی چائنہ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔چائنیز وفد کی قیادت مسٹر لی چن اور مسٹر تان زددونگ نے کی۔ظہرانہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد عثمان ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب عامر عقیق، سابق ایم ڈی سبطین فضل حلیم، جی ایم اوزیر شاہ ،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، مظہر علی خان، پی ڈی حمادالحسن اقرار حسین، جی ایم ڈائیو بس سروس خرم مرزا ودیگر شریک تھے۔خواجہ حسان نے کہا چین اور پاکستان دوستی لازوال رشتہ کے بندھن میں بندھے ہیں۔سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے اورنج لائن میٹرو بس پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے چینی حکومت کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ مسٹر لی چن نے کہا ہمیں مسلم لیگ نواز کی حکومت میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ سہولیات فراہم کی گئی۔ خواجہ احمد حسان کی جانب سے وفد کے ارکان میں تحائف پیش کیے گئے۔