سری نگر (کے پی آئی) سعودی عرب میں قتل ہونے والے 24 سالہ کشمیری نوجوان ذاکر نبی بٹ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ ایک بھارتی شہری نے ان کے بیٹے کو قتل کیاہے۔ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والا ذاکر نبی بٹ جو جے سی بی (ایکسکیویٹر)آپریٹر کے طور پر کام کر تاتھا، بھارتی ڈرائیور کی جانب سے دانستہ طور پر ایکسکیویٹرکی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ہے۔