اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مشیر امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس سال جی ٹونٹی کانفرنس کا بھارت میں انعقاد مقبوضہ کشمیر پر اپنا مزید تسلط جمانے کی سازش کا حصہ ہے۔ مودی نے پرامن تحریک کو کچلنے کیلئے تشدد کا ہر راستہ اپنایا، بھارت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہ کر سکا۔ بلاول بھٹو زرداری 21 مئی کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی 23 مئی کو باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی۔ پیپلز پارٹی کی ترجیحات مسئلہ کشمیر ہے، بلاول بھٹو زرداری اس کانفرنس میں شریک ہونے والے ممالک کو خطوط لکھے ہیں۔ ہمارے فارن مشنز بھی اس پر کام کر رہے ہیں، جی ٹونٹی کانفرنس بارے اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کے عزائم کیا ہیں؟۔
مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس بھارت کی مزید تسلط جمانے کی سازش: کائرہ
May 17, 2023