ہلاکتیں پی ٹی آئی کی، ہنگامہ ایجنسی نے کیا، عمران کی منطق خوب ہے: طلال چودھری

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو تگڑا ہونا چاہیے، یہ میونسپل کارپوریشن نہیں، اداروں کو پارلیمنٹ جنم دیتی ہے، عمران خان کہتا ہے جو لوگ ہنگامے میں ہلاک ہوئے وہ ان کی جماعت کے تھے جبکہ ہنگامہ کرنے والے اور آگ لگانے والے ایجنسی کے لوگ تھے۔ ہنگاموں کا فیصلہ عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاملہ آرمی کورٹ جائے گا، اگر جی ایچ کیو پر حملہ کا کیس آرمی کورٹ میں نہیں چلے گا تو کدھر چلے گا؟۔ ان حالات میں الیکشن ہونگے تو ان سے کون بچے گا۔ یہ کہتے تھے غلامی سے آزادی لیں گے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لانگ مارچ کیا گیا۔ پہلی بار دیکھا صدر مملکت جماعت کے پاس دستخط کرنے کی اجازت لینے گیا، ملک کے دو لخت ہونے اور آمروں کو جلا بخشنے میں بھی خاص فیصلے تھے، کل کا دھرنا ختم نہیں ہوا، مئوخر کیا گیا ہے، اگر پھر کسی عدالت نے وزیراعظم کو گھر بھیجا تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی۔ جتنی جلدی ضمانتیں دینی کی ہے کاش اتنی جلدی مقدمے ختم ہو جاتے۔ پارلیمنٹ چیف جسٹس اور چند ججز پر عدم اعتماد کر چکی۔ قائد اعظم کا گھر محفوظ نہیں توکسی اور کا کیسے محفوظ رہے گا۔ عدالت کا کام یہ نہیں کے وہ پارلمینٹ کے قانون پر حکم امتناعی جاری کرے۔ وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ایک وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو نیچا دکھایا جا رہا ہے۔ پاکستان کو ایسے الیکشن میں نہ دھکیلا جائے جسے کوئی بھی نہ مانے، پاکستان کی ضرورت کے لیے الیکشن ہونا چاہئے، کسی کی خواہش پر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...