لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرشہر کی 9 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے۔شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری اس آپریشن میں ایل ڈی اے ،ایم سی ایل،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔مین بلیوارڈ شادمان میں پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات نہ ہٹانے پر 11 املاک سر بمہر کر دی گئی ہیں۔ان املاک میں نجی بینک، گراسری سٹور، معروف برینڈز اور بیکریز شامل ہیں۔