لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے پی آر بوائز ہائی سکول سمیت پی آر سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول و کالج کا دورہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے کو پرنسپل و ہیڈ ماسٹر، اساتذہ جبکہ بچوں نے سکول بینڈ بجا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پی آر بوائز ہائی سکول کی کارکردگی سے متعلق ہیڈ ماسٹر اظہراعجاز جبکہ پی آر سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول و کالج کی کارکردگی سے متعلق پرنسپل میڈم نجمہ جواد نے ڈی ایس ریلوے کو بریفنگ دی۔