لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ میرے والد کو سٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر جنرل ایوب نے ، جنرل یحییٰ خان، جنرل ضیاء الحق نے گرفتار کیا۔ذوالفقار علی بھٹو‘ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو کسی جیالے نے نہ تو کسی سرکاری و نجی تنصیبات پر حملہ کیا اور نہ ہی دہشتگردی کی اور آگ لگائی۔پیپلز پارٹی کے جیالوں اور لیڈروں نے جمہوریت کیلئے جہاد کیا۔