کراچی (کامرس رپورٹر) چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے چارٹر آف ایگریمنٹ دستخط کرکے منظوری دے دی۔ ایگریمنٹ پر گذشتہ روزکے پی ٹی صدر دفتر میں دستخط کئے۔ اس موقع پر کے پی ٹی کے سینئر افسران بشمول جنرل منیجر ایڈمن بریگیڈئر طارق بشیر، جنرل منیجر فنانس مشہود جان، سیکٹری اکرام اللہ، منیجر فنانس سید امیر علی، منیجر انڈسٹریل ریلیشنز اینڈ ویلفیئر جوہر اظہار کے ساتھ ساتھ سی بی اے کی جانب سے جنرل سیکٹری مرزا نوید بیگ، چیئرمین اشرف، صدر یونس، سینئر ڈپٹی جنرل سیکٹری امتیاز اور وائس پریزیڈنٹ سید فیصل نور نے بھی شرکت کی۔