لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ورلڈکپ سے دستبردار ہوں‘ ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ بھارت کیساتھ سیاسی معاملات چلتے رہے ہیں ، بھارت کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے سب بڑی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بھی ورلڈکپ سے دستبردار ہو ، ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ ایشیا کپ تناز عہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جو فارمولا دیا ہے وہ اچھا ہے کم از کم پاکستان میں میچز ہونے چاہئیں۔ 300اتھلیٹس کیلئے ایک پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جس میں انہیں ہر طرح کی سہولیات ملیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کیلئے اچھا کام کیا ہے ، بجٹ میں اچھی رقم اتھلیٹس کیلئے مختص کی جا رہی ہے ، رمضان میں خاص طور مختلف گیمز کرائی گئیں، ہاکی کی بحالی پر خاص توجہ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہاکی کے20بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا، جن کے پاس جاب نہیں‘ ان 20کھلاڑی ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔