قانون دان چوہدری کامران اولکھ کے بیٹے آدم کامران نے 13 سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت)  معروف قانون دان اور سیاسی شخصیت چوہدری محمد کامران اولکھ کے بیٹے حافظ محمد آدم کامران نے 13 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جامع مسجد عیسیٰ بن مریم میں ان کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر ان کے استاد حافظ عمر صدیق نے حافظ قرآن کا مقام بیان کرتے ہوئے کہا حافظ قرآن امت کا معزز طبقہ ہے حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن نور کا تاج اور جوڑے پہنائیں جائیں گے۔اس موقع پر دوست واحباب اور رشتے داروں نے حافظ محمد آدم کامران اولکھ اور ان کے والد چوہدری محمد کامران اولکھ کو مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...