گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صو بائی زکوٰۃ انتظامیہ پنجاب کی ہدایت پر دفتر و عشر کمیٹی میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر محمد ظہیر اشرف نے سٹاف کیساتھ میٹنگ کی اور زکوٰۃ ڈے منایا، ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر نے شاپ کیپر اور مخیر حضرات سے ملاقات کرکے زکو ۃپروگرامز کی آگاہی پر اور اپنی زکو ۃرضاکارانہ طورپر محکمہ زکوۃ و عشر کو دینے کے بارے میں ترغیب دی اورپمفلٹ بھی تقسیم کئے اور سٹاف کے ہمراہ اس سلسلہ میں آگاہی واک بھی کی۔