نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جمعرات کو طلب کر لیا۔عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پائونڈ اسیکنڈل میں طلب کیا گیا ہے، عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو طلب کرلیا ہے۔