پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے: علی زیدی

May 17, 2023 | 16:45

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم  فوج سے ہیں. ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔

نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آارئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں. پاکستان ایئرفورس کے ایم ایم عالم کے جہازکو جلایا گیا. شہداء کی یادگار کو جلانے پر مجھے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی. نو مئی کو جس جس نے دہشت گردی کی فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈر تو وہی ہے. انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی سے دور رہنے کی تلقین کی ہے. پولیس کی گاڑی پاکستان کی ہے . سپریم کورٹ بھی پاکستان کی ہے، پاک نیوی، پاک ایئرفورس ،پاک آرمی ،ریلوے سب پاکستان کے ہیں. کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر بہت افسوس ہوا۔تحریک انصاف سے اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے علی زیدی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بنے ہوئے 23سال ہوگئے ہیں. پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا. میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے تو مجھے جیکب آباد لے کر جارہے تھے. لیکن شکر گزار ہوں گھر میں نظربند کیا گیا، جو تماشا 9 مئی کو ٹی وی چینلز پر نظر آیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں