اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور حج آپریشن کے تناظر میں پی آئی اے کے آپریشنل اور کمرشل معاملات پر بریفنگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری وزارتِ ایوی ایشن کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقعے پر بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ دورانِ پرواز مسافروں کو بذریعہ وائی فائی تفریح مہیا کی جائے گی۔
وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کا پی آۓ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 17, 2023
-سی ای او پی آٸ اے کی جانب سے پی آئ اے کے آپریشنل اور کمرشل معاملات پر بریفنگ
-دورانِ پرواز مسافرں کو بذریعہ وائ فائ انٹر ٹینمنٹ مہیا کی جائیگی
-وفا قی وزیر کا پی آئی اے کے کرایوں کو مارکیٹ کے حساب سے… pic.twitter.com/VsbDzADXCa
وفاقی وزیرِ ایوی ایشن نے پی آئی اے کے کرایوں کو مارکیٹ کے حساب سے مسابقتی بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنے کارگو کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے پلان پیش کرے۔ صارفین کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کیلئے آپشنز بڑھائے جائیں۔وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اپنے طیاروں کی اَپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائے جبکہ پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوگا۔