عالمی معیشت طویل عرصے تک بہتری کی جانب نہیں آئیگی:اقوامِ متحدہ

May 17, 2023 | 18:28

ویب ڈیسک

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی معیشت طویل عرصے تک بہتری کی جانب نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ عالمی معیشت کو طیول عرصے تک کم نمو اور کثیر مقدار میں عالمی بحران کا سامنا کرنا ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے معاشی و سماجی امور، لی جُن ہوا کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی خاکہ مستحکم ترقیاتی مقاصد کیلئے فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔انڈر سیکریٹری اقوامِ متحدہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بہت ترقی پذیر ممالک کی جانب سے رقم کی کمی کی شکایت کو دور کرنا ہوگا تاکہ وہ مستحکم ترقیاتی عوامل کیلئے فنڈز جمع کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ مستحکم ترقیاتی عوامل کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو طویل مدتی نمو کے حصول کیلئے اپنی معیشتوں میں اصلاحات اور تبدیلیاں بھی لانی ہوں گی۔

دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیشگوئی کی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔مالیاتی ریٹنگز کے عالمی ادارے موڈیز نے رواں ماہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں