وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کسی پارٹی پر پابندی درست نہیں سمجھتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقے بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کے لیے تیار ہے حکومتی لوگ بھی سمجھتے ہیں بات چیت ہونی چاہیے۔امین الحق نے کہا کہ اگست میں اسمبلی مدت پوری ہو گی اور اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے ایم کیو ایم موجودہ صورتحال سےنکلنےکیلئے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے حالیہ مذاکرات میں بھی مثبت نتیجہ نظر آرہا تھا .ایم کیو ایم نے ہمیشہ مسائل کا حل مذاکرات اورچیت ہی کو سمجھا ہے. ایم کیو ایم کی خواہش ہے .پارلیمنٹ 5 سال مکمل کرے، مقرر مدت پر شفاف، آزادانہ انتخابات کویقینی بنایا جانا چاہیے۔سید امین الحق نے کہا کہ شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی اچھا عمل نہیں تھا قوم نے مذمت کی ہے مستقبل میں بھی اسکی جازت نہیں دی جاسکتی. جلسے جلوس ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ملک میں جمہوری کلچر کو آگے بڑھنا چاہے۔