انٹرنیٹ پر کرپٹوکرنسی سروس بند کرنےکا فیصلہ

حکومت پاکستان کی جانب سے کرپٹوکرنسی کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ پر کرپٹوکرنسی سروس بند کرنےکا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی بندکرنے پرکام بھی شروع کردیا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی لیگل نہیں کیا جائےگا، فیٹف نے بھی شرائط لگائی ہیں.کرپٹوکرنسی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔سٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ 2.8 ٹریلین ڈالر سے کم ہوکر 1.2 ٹریلین ڈالررہ گئی ہے.کرپٹو کرنسی ہائی رسک ہے جو صرف ہوائی کرنسی ہے. کرپٹو کرنسی میں فراڈ ہے. پاکستان میں کبھی اجازت نہیں دی جائےگی۔


 

ای پیپر دی نیشن