حجاج کرام کی مدینہ منورہ آمد شروع

May 17, 2024

ممتازاحمدبڈانی
مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ھے گذشتہ روز حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچے تو پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور قونصل جنرل خالد مجید نے انکا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں پھول بھی پیش کیے گئے ۔عازمین حج کیلئے  بہترین انتظامات کرنے پر پاکستانی  سفیر احمد فاروق اور ڈی حج نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
عبد الوھاب سومرو نے نوائے وقت کو بتایا کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تمام عازمین کو مدینہ مرکزیہ میں ٹھہرایا جائے گا ، انہوں نے بتایاکہ پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے سہولیات کے بارے میں فیڈبیک  دیئے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں اپنے شب و روز کیسے گزار رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں  حجاج کرام مطمئین دیکھائی دیئے خاص کر سعودی و پاکستانی  وزیر برائے مذہبی امور کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا لیکن اکثر حجاج کرام خاص کر جو ملتان ائر پورٹ سے آئے تھے وہ ملتان ائر پورٹ انتظامیہ کے رویہ سے ناخوش تھے حجاج کرام نے حکومت پاکستان سے انکا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ۔عازمین حج کو  بہترین نظم و ضبط کے ذریعے ملکی وقار میں اضافہ کرنے پر زور دیا ڈی جی حج  عبدالوھاب سومرو کا کہنا تھا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے سہولیات کے بارے میں فیڈبیک لیا جائے گا:   انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے حج فلائٹ آپریشن کے دوران عازمین حج کی سہولت کیلئے وزارت نے متعدد شعبہ جات قائم کیے ہیں۔عازمین حج کی رہنمائی کیلئے بلڈنگ معاون یا پاک حج موبائل ایپ سے رجوع کریں:۔حج انتظامات کے حوالے سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر کی زیر صدارت حج آپریشن پر زوم میٹنگ بھی  ھوئی مکہ مکرمہ  سے ڈی جی حج  عبدالوہاب سومرو اور چاروں ڈائریکٹر صاحبان نے حج  بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے: حج آپریشن کے دوران حجاج کے فیڈ بیک اور آراء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ۔جاری حج آپریشن سے متعلق حجاج کرام سے سروے کے بعد ڈیٹا بھی  مرتب کیا جائیگا ۔حج آپریشن کے دوران کسی اہلکار کی غفلت و سستی کو برداشت نہیں کی جائے گا۔سرکاری حجاج کو مکہ میں عزیزیہ، بطحا قریش اور حئی نسیم میں رہائش کے انتظامات کیے گئے ھیں۔پاکستانی عازمین حج کو مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات  بھی مہیا کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ  میں رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین حج کا دستہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکا ہے۔

مزیدخبریں