لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی گاردنے شہید کانسٹیبل محمد افضل کی برسی پر قبر پر حاضری دی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل محمد افضل کی برسی پر پیغام میں کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں۔ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء محکمے کی شان ہیں۔ ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن ِ عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ شہداء کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔