فیروز والہ : جائیداد کے کاغذات مانگنے پر وکیل نے تاجر کو قتل کردیا‘بیٹی ‘نواسی زخمی 

فیروزوالہ( نامہ نگار) موٹر وے لاہور تا خانیوال پر ناظر لبانہ انٹرچینج کے نزدیک جائیدادوں کے کاغذات واپس مانگنے پر ایڈوکیٹ محمد اکرم نے چلتی کار میں فائرنگ کر کے قصبہ شرق پور شریف کے تاجر نیامت علی کو قتل اور اس کی بیوہ بیٹی ساجدہ بی بی اور جواں سال نواسی سحر بی بی کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے دوران شدید زخمی ہونیوالی ماں بیٹی کو مخدوش حالت کی بنا پر میو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔کار الٹنے کے باعث ایڈوکیٹ خود بھی چوٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا تھانہ شرقپور شریف پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن