یہود ، اسرائیل مفاد پرست قوم ،ارض مقدس صہیونیوں کا قبرستان بنے گا:مقررین 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی یوم فلسطین کے موقع پر مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور محبوب الرسول قادری، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد کریم خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ سید احسان احمد گیلانی، انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے خطاب میںکہا ارض مقدس جلد صہیونیوں کا قبرستان بنے گا۔ صہیونی افواج کے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، حماس مجاہدین مسلم امہ کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔حماس مجاہدین کے ساتھ اللہ کی مدد اور نصرت شامل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن