جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء کی عدم دستیابی پر وقفہ سوالات موخر کرنا پڑا جبکہ سپیکر نے وزراء کی غیر موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی ورزاء عدم موجودگی پر اسپیکر سے رولنگ کا مطالبہ کرتے رہے مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ طارق فضل چودھری نے یقین دلایا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا کورم نشاندہی پر اجلاس کچھ وقت کیلئے ملتوی کیا گیا۔ دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو پینل آف چیئر کی رکن شہلا رضا نے اجلاس کی صدارت کی۔ طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین جملے کستے رہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کے حوالے سے زرتاج گل نے جملہ بازی کی تو تقریر کے بعد طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست پر گئے اور کچھ کہا،ہنگامہ آرائی کے دوران شہلا رضا نے اجلاس جمعہ(آج)دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔