لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 7ستمبر 2024مینار لاہور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی کی تیاری کے سلسلے میں جامع مسجد ہڈیارہ برکی روڈ لاہور علماء کرام کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، میاں پیر رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا سمیع اللہ، مولانا حافظ اخلاق، مولانا سید عبد الشکور شاہ، مولانا مفتی محمد اسامہ مصطفی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت یہ دین اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے۔ اس عقیدے کا تحفظ کرنا اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے دجل و فریب سے مسلمانوں کو آ گاہ کرنا یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔