وزیر تعلیم کاوزیر اعلیٰ کے پھولنگر میں ٹیکنیکل کالج کے اعلان پر اظہار تشکر  

May 17, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پھولنگر میں ٹیکنیکل کالج کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیم ادارے آج کے دور کی ضرورت ہیں۔ مریم نواز نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فنی تعلیمی ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر پھولنگر کی عوام کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں صوبے بھر میں ٹیکنیکل اداروں کا جال بچھایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ نوجوانوں کی مختلف فنون میں مہارات دے کر خود مختار بنائیں گے اور بے روزگاری سے جان چھڑائیں گے۔ مریم نواز پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک ہیں۔ 

مزیدخبریں