صوبائی وزیر کا دورہ مراکہ میڈیسن ویئر ہاؤس ،دورہ وزیراعلیٰ کیلئے انتظامات کا جائزہ 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ مراکہ میں میڈیکل ویئر ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب کے دورہ سے قبل تمام تیاریوں، انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کا جائزہ لینے کیلئے مراکہ وئیر ہاؤس کا جلد دورہ کریں گی۔ صوبائی وزیر صحت نے ویئرہاؤس میں ادویات، بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کے وسیع سٹاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ مراکہ وئیرہاوس میں ادویات کی سٹوریج برقرار رکھیں اور مزید ریکس بنائیں جائیں۔ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔ مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ سرکاری ہسپتالوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن