اسلام آباد (خبر نگار) قومی تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سکول سے باہر بچوں سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم کو جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی۔ سکول کی طرف واپس لانے سے متعلق فوری شارٹ ٹرم پلان بھی مرتب کرنے کے احکامات رپورٹ مرتب ہونے کے بعد وزیر اعظم کو پیش کرنے کی بھی ہدایات کر دیں۔ سکول لانے کے لیے سکول فنڈ بھی مختص، 5سالوں میں 25 ارب روپے کا چیلنج فنڈ قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ ٹاسک فورس میں وفاق، صوبوں کے نمائندگان سمیت دوطرفہ اور دو سے زائد پارٹنرز پر مشتمل ہو گی۔ ٹاسک فورس صوبائی اور قومی سطح پر تعلیم سے جڑے مسائل کی نشاندہی کرے، ٹاسک فورس وزیر اعظم آفس کو اپنی مرتب شدہ رپورٹ براہ راست پیش کرے گی۔ حکومت صوبائی اور وفاقی بجٹ کو جی ڈی پی کا 4فیصد لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صوبوں اور وفاقی تعلیم کا بجٹ 2029 تک جی ڈی پی کے 4فیصد تک کر مرحلہ وار لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزارت تعلیم صوبوں کی مشاورت کے بعد فاسٹ ٹریک بیسز پر ماہر اساتذہ کی بھرتی کرے گی، بھرتی ملک بھر میں کی جائے گی تا کہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔