بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار 

May 17, 2024

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونا تھا تاہم  بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی   کے کہنے پر بھی بشریٰ بی بی طبی معائنے کیلئے راضی نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لیے، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹرفیصل کی نگرانی میں ہوا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں