ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں مصری شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کو سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ مکہ ریجن میں پاکستانی شہری ہارون کمال کو صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم بھی کیا تھا، اقبالی بیان کی روشنی میں عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ اپیل سمیت دیگر عدالتی امور اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد 15 مئی کو قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔