لاہور‘فیروزوالہ( نامہ نگار ان) پیپلز کالونی فیروزوالا طلاق کہ جھگڑے پر خاتون نے اپنے دو بیٹیوں کو زہر دیکر ہلاک کر دیا جبکہ بعد میں خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ہلاک ہونے والوں میں13 سالہ ایمان فاطمہ اور10 سالہ اویبہ شامل ہے ۔ بیرون ملک جانے والے شہری عاصم الدین نے کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی زینب بی بی کو طلاق دے دی زینب بی بی اپنے شوہر کے بغیر دو بچوں کے ہمراہ گھر میں رہ رہی تھی۔زینب بی بی نے اپنے سابق شوہر کو بیرون ملک ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ میں نے اپنی دو بچیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دیدی ہیں جبکہ خاتون نے بعد میں خودکشی کر لی اس واقعہ کے بارے میں عاصم الدین نے فورا اپنے بڑے بھائی امام مسجد کاشف ندیم کو صورتحال کے بارے میں اگاہ کیا ۔جس نے اپنے بھائی کے گھر ا کر محلے داروں کی مدد سے اس کے گھر میں داخل ہو کر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی زینب بی بی اور اس کے دو بیٹیوں ایمان فاطمہ اور اویبہ کو ریسکیو کے عملے نے انہیں طبی امداد کے لیے میں ہسپتال لاہور لایا گیا یہاں پر بے ہوشی کی حالت میں ایمان فاطمہ 13 سالہ دم توڑ گئی جبکہ اس کی والدہ زینب بی بی اور بہن اویبہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں 10 سالہ اویبہ بھی دم توڑ گئی فیروز والا پولیس نے خاتون زینب بی بی کے خلاف قتل اور اقدام خودکشی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔برکی کے علاقے کرما والا گاؤں میں 30 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔متوفی کی شناخت 30 سالہ احد کے نام سے ہوئی ہے۔