اسلام پورہ میں مہندی کی  تقریب ‘ شراب نوشی سے منع  کرنے پر دولہے کی بہن قتل 

May 17, 2024

لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقے میں مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر کزن نے فائرنگ کرکے دولہے کی بہن کوقتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اسلام پورہ عمرفاروق روڈ پر فیصل کی رسم مہندی کی تقریب جاری تھی۔دولہے فیصل کے ماموں کا بیٹا عارف وہاں شراب نوشی کر رہا تھا۔فیصل کی بہن تیس سالہ صوبیہ نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔جس پر عارف نے طیش میں آکر اپنی پھوپھو کی بیٹی صوبیہ پر فائرنگ کردی۔صوبیہ کوتین فائر لگے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی صوبیہ کوطبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور اس نے دم توڑ دیا ہے۔مقتولہ صوبیہ کا نکاح ہو چکا تھااور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔اطلاع ملنے پرمتعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جاریے ہیں،ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

مزیدخبریں