گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا کر پانچ سالہ بچے کی جان لے لی ،کلینک سیل ، متاثرہ خاندان نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دیدی ۔ محلہ اسلام پورہ بختے والہ کے رہائشی مفتی محمد عرباض نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسکی حقیقی بہن اور بہنوئی 12مئی کو حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوئے اسی روز پانچ سالہ بھانجے محمد علی کو بخار ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے علاقہ میں واقع اسد گائنی اینڈ جنرل ہسپتال پر لیجایا گیا جہاں پر ڈاکٹر اختر علی نے مبینہ طور پر انجکشن لگایا جس کے دوران بچہ تڑپنے لگا جبکہ بچے کو فوری طور پر منیر چوک ہسپتال لیکر گئے ادھر ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔