ریٹائرڈ ملازمین کو تاحیات کے بجائے 10 سال تک پنشن دینے کیلئے ہوم ورک مکمل

May 17, 2024

پشاور (بیورو رپورٹ)آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحیات کے بجائے 10 سال تک پنشن دینے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شہداء، وفات پانے والے ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت دس سے پندرہ سال اور بیٹی کی پنشن ختم کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ آئندہ مہینے پیش ہونے والے وفاقی حکومت کے بجٹ میں پنشن اصلاحات کے اعلانات کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بیوہ کو ملنے والے پنشن تاحیات کے بجائے دس سال تک دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی غیر شادی شدہ اور بیوہ بیٹی کو تاحیات ملنے والی پنشن ختم کرنے کی تجویز ہے۔ پنشن اصلاحات کے تحت پولیس، ایف سی کے شہداء،  دوران ملازمت وفات ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کی بیوہ کو ملنے والے فیملی پنشن کی مدت پندرہ سال کرنے کی تجویز ہے۔ پنشن اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ پنشن صوبائی اور وفاقی خزانے پر ایک بڑا بوجھ بن رہا ہے۔ پنشن اصلاحات کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے پنشن مزیدکم کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں