بانی پی ٹی آئی دو ہفتوں میں جیل سے باہر ہونگے:محمود الرشید ،ریمانڈ میں توسیع 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ اور جلائو گھیرائو کیس میں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت میں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دو ہفتوں میں جیل سے باہر ہونگے۔ جس دن اڈیالہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گی وہ تاریخی دن ہو گا، کچھ بھی ہو جائے بانی پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھیں گے، وہ آئین کی بالا دستی کی تحریک چلائیں گے۔ مجھے تو ملک میں حالات قابو سے باہر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، ملک میں جلد ایسی تحریک چلے گی جس کو روکنا کسی کیلئے ممکن نہیں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...