لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے روس کے سفیر البرٹ خریف نے ملاقات کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمسایہ ممالک میں رابطے ضروری ہیں۔ دونوں ملکوں کی پارلیمان میں رابطوں کا خواہشمند ہوں۔ گزشتہ دور حکومت میں پاک روس پارلیمانی فرینڈ آف گروپ کا کنوینر رہا۔ روسی سفیر نے ایاز صادق کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ترقی و خوشحالی کیلئے ہمسایہ ملکوں میں رابطے ضروری: سپیکر، روسی سفیر کی ملاقات
May 17, 2024