9 مئی واقعات، ضمانت کیلئے پرویز الٰہی کی خصوصی عدالت میں درخواست 

May 17, 2024

لاہور (خبرنگار) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی میں  نو مئی جلائو گھیرائو اور کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگانے کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی گئی۔ چوہدری پرویز الٰہی پر جناح ہائوس جلانے   کا بھی الزام ہے۔ پولیس نے تھانہ سرور روڈ میں 96/23 مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمات میں بغاوت  اور عوام کو فسادات پر اکسانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

مزیدخبریں